Live Updates

رہنما تحریک انصاف نعیم الحق شدید علالت کے باعث ہسپتال منتقل

وزیراعظم کے معاون خصوصی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں علاج جاری

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 نومبر 2019 22:47

رہنما تحریک انصاف نعیم الحق شدید علالت کے باعث ہسپتال منتقل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) رہنما تحریک انصاف نعیم الحق شدید علالت کے باعث ہسپتال منتقل، وزیراعظم کے معاون خصوصی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں، اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں علاج جاری۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور حکمراں جماعت کے سینئر رہنما نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور شدید علالت کے باعث دارالحکومت اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نعیم الحق اس وقت شدید علیل ہیں اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہسپتال میں زیرعلاج معاون خصوصی نعیم الحق کی عیادت کی اور خریت دریافت کی ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں ،پارٹی کیلئے ان کی گرانقدر خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہاکہ نعیم الحق کا شمار تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے ،وزیر خارجہ نے نعیم الحق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا خصوصی کی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ دلی خواہش ہے کہ نعیم الحق جلد رو بہ صحت ہو کر پھر سے اسی آب و تاب کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ وزیر خارجہ کے علاوہ تحریک انصاف کی ملیکہ بخاری اور وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی نعیم الحق کی عیادت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات