Live Updates

فارن فنڈنگ کیس، چال الٹی پڑ گئی

الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک سیاسی پارٹی دوسری سیاسی پارٹی کو اپنے فنڈز ٹرانسفر نہیں کر سکتی لیکن پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین الیکشن کمیشن کے قواعد کی صریحاً خلاف ورزی کرتی رہی ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 21 نومبر 2019 23:04

فارن فنڈنگ کیس، چال الٹی پڑ گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 نومبر2019ء) فارن فنڈنگ کیس کے معاملے میں چال اپوزیششن پر الٹی پڑ گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک سیاسی پارٹی دوسری سیاسی پارٹی کو اپنے فنڈز ٹرانسفر نہیں کر سکتی لیکن پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین الیکشن کمیشن کے قواعد کی صریحاً خلاف ورزی کرتی رہی ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے بتایا ہے کہ دراصل پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ، امریکہ اور دوسرے ممالک میں بھی اپنی پارٹیوں کے اکاﺅنٹس کھول رکھے ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بیرون ملک منتقل کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کے بار بار طلب کرنے کے باوجود اپنے اکاﺅنٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہ پارٹیاں اپنے اکاﺅنٹس کو منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ اس لئے انہوں نے آج تک اپنے اکاﺅنٹس کا آڈٹ کسی اچھی شہرت کی حامل آڈٹ فرم سے نہیں کروایا۔ جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی اکاﺅنٹس کے آڈٹ کے لئے پاکستان کی ٹاپ آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایک سیاسی پارٹی دوسری سیاسی پارٹی کو اپنے فنڈز ٹرانسفر نہیں کر سکتی۔

مگر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین الیکشن کمیشن کے قواعد کی صریحاً خلاف ورزی کرتی رہی ہیں۔ کیونکہ باپ اور بیٹا قوم کی لوٹی ہوئی دولت ایک دوسرے کو ٹرانسفر کر نے کے لئے پارٹی فنڈز کو استعمال کرتے ہیں اور دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن اپنے تمام پارٹی فنڈز ایک شخص کی کرپشن کو چھپانے کے لئے استعمال کر رہی ہے اور اس پارٹی کے سربراہ نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ملک اثاثے بنائے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات