پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہت بری طرح کریش کر گئی، 100 انڈیکس میں 2 روز میں 1462 پوائنٹس کی بڑی کمی

سرمایہ کاروں کے 2 کھرب 31 ارب روپے ڈوب گئے، کے ایس ای100انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37101.31پوائنٹس کی سطح پر آگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 نومبر 2019 23:04

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہت بری طرح کریش کر گئی، 100 انڈیکس میں 2 روز میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہت بری طرح کریش کر گئی، 100 انڈیکس میں 2 روز میں 1462 پوائنٹس کی بڑی کمی ، سرمایہ کاروں کے 2 کھرب 31 ارب روپے ڈوب گئے، کے ایس ای100انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37101.31پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی کے باعث 2 روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج بہت بری طرح کریش کر گئی۔

2 روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1462 پوائنٹس کی بہت بڑی کمی ہوئی ہے۔ 2 روز کے دوران ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے تقریباً 2 کھرب 31 ارب روپے ڈوب گئے۔ بدھ کے روز مارکیٹ میں 526.69 پوائنٹس کی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کی89ارب8کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے تھے، جبکہ مندی کا یہ رجحان جمعرات کے روز بھی دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کے بادل چھائے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے مزید 936.37پوائنٹس کی کمی سی37101.31پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے باعث 79.16فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب ارب42ارب 4کروڑ16لاکھ روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت29فیصدکم رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران کے ایس ای100انڈیکس38095پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاتاہم بعد ازاں سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث فروخت کا دباو بڑھ گیا اور بدھ کو شروع ہونے والی مندی کا رجحان مزید شدت کے ساتھ دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس37033پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا۔

بعد میں معمولی مارکیٹ میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس936.37پوائنٹس کی کمی سی37101.31پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طورپر384کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سی69کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 304کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب ارب42ارب 4کروڑ16لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب16ارب5 کروڑ46لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو مجموعی طور پر23کروڑ25لاکھ69ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوبدھ کی نسبت 9کروڑ50لاکھ67ہزار شیئرکم ہیں۔