پی آئی اے میں بہتری لانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا

قومی ائیرلائن کے فضائی بیڑے میں ایک A320 طیارہ شامل کر لیا گیا، جبکہ د وسرا A320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا

جمعہ 22 نومبر 2019 01:42

پی آئی اے میں بہتری لانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2019ء) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک A320 طیارہ شامل۔ طیارہ جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ پہنچا جو کہ الافکو لیزنگ کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جبکہ د وسرا A320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک، چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز مظہر اور چیف ٹیکنیکل آفیسر عامر علی نے طیارہ کی آمد پر اس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ائر مارشل ارشد ملک نے طیارہ کے حصول پر پی آئی اے کے کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کے پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا مقصد نئے روٹس اور پروازوں میں اضافہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم ایندھن خرچ کرنے والے طیاروں کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے نہ صرف آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہو نگی بلکہ اس سے پروازوں کے شیڈول اور بر وقت آمدورفت میں بھی مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دوسر ا A320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہو گا۔مذکورہ طیارہ اندرون ملک ، خلیجی اور دیگر علاقائی روٹس پر چلایا جائے گا۔ اس طیارہ کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں A320 کی کل تعداد 12ہو گئی ہے جبکہ کل بیڑا 33 جہازوں پر مشتمل ہے۔
                                                                                                 

متعلقہ عنوان :