کھلاڑیوں پر طنزیہ جملے کسنے والا روبوٹ تیار

حریف کھلاڑیوں کی طرح روبوٹ بھی کھلاڑیوں کو تنگ کریں گے

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعہ 22 نومبر 2019 05:26

کھلاڑیوں پر طنزیہ جملے کسنے والا روبوٹ تیار
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2019ء)   تمہاری جگہ اگر کپتان سرفراز ہوتا تو ایسی گیند پر ٹک ٹک کی بجائے چوکے چھکے مارتا،یہ جملہ آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی کرکٹر رضوان کو چڑانے کے لیے طنزیہ طور پر کہا۔مگر یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایک کھلاڑ ی نے دوسرے کھلاڑی کو تپانے کے لیے اس قسم کا طنز کیا ہو۔کھیل کے میدان میں ایک دوسرے کو نفسیاتی طور پر ڈسٹرب کرنے کے لیے کھلاڑی ایک دوسرے پر طنزیہ جملے کستے رہتے ہیں۔

تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیاہے جو کھلاڑیوں پر دوران کھیل طنزیہ جملے کسا کرے گا۔یہ تجرباتی روبوٹ کارنیگی میلون یونیورسٹی میں بنایا گیا ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ انسان کھیل کے دوران دوسرے انسان کی باتوں کا اثر تو لیتا ہی ہے لیکن کیا وہ کسی روبوٹ کے جملے پر بھی ایسا ہی ردِ عمل کرسکتا ہے یا نہیں یا صرف ایک انسان ہی دوسرے انسان کی تنقید کا اثر لیتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے لیے انجینئروں نے فضول باتیں کرنے والا ایک روبوٹ پیپر بنایا ہے جو انسانوں کو ٹھیک ٹھاک سناتا ہے۔ اگرچہ یہ روبوٹ پہلے ہی عجائب گھروں اور ہوائی اڈوں پر عوامی رہنمائی کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ لیکن اب یہ ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے گیمر کو ’بے کار کھلاڑی‘ کہہ کر اسے اشتعال دلاتا ہے۔ یا پھر بار بار کہتا ہے کہ آپ گیم کھیلتے ہوئے کنفیوژ کیوں ہورہے ہیں۔

یہ اسی طرح کی باتیں کرتا رہتا ہے اور غصہ دلانے کی کوشش کرتا ہے۔اس کے بعد 40 افراد کے سامنے اس روبوٹ کو رکھا گیا۔ تمام گیمر کو معلوم تھا کہ یہ روبوٹ کھلاڑیوں کا مذاق اڑائے گا اور ان کی حوصلہ شکنی کی کوشش کرے گا۔ لیکن روبوٹ کے تمام طعنے تشنیوں کے باوجود 35 مرتبہ گیم کھیلنے پر بھی انہوں نے روبوٹ کے مقابلے میں اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔لیکن اس مطالعے سے ایک بات یہ معلوم ہوئی ہے کہ روبوٹ اپنی مثبت باتوں سے انسان پر اثرانداز ضرور ہوسکتے ہیں۔ اسی بنا پر بوڑھے اور تنہا رہنے والے افراد کے لیے حوصلہ افزا روبوٹ بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دوسری جانب روبوٹ انسانی دماغی صحت کی بہتری کے لیے بھی اپنا منفرد کردار ادا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :