پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے اسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 11:15

پی آئی اے کے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : لاہور سے اسلام آباد آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی کے 650 کے انجن میں اچانک خرابی پیدا ہوئی۔پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پائلٹ نے خراب انجن کو بند کرکے دوسرے انجن کی مدد سے جہاز کو ا تارا۔جہاز میں 38 افراد سوار تھے۔

اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم جہاز کا ایک انجن ڈیمج ہے ہوا ہے۔اس سے قبل پیرس سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث پی آئی اے کی پرواز پی کے 734 کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔اور لاہور آنے والی کئی پروازوں کا بھی موڑ دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ طیارے میں 342 مسافر سوار ہیں جن کی منزل لاہور تھی تاہم پرندہ ٹکرانے کے باعث کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے طیارے کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ۔ایک اور واقعے میں بھی بھی مانچسٹر سے لاہور آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تھا،جس سے پی کے 710کے انجن کو نقصان پہنچا۔جب کہ استنبول سے لاہور آنے والی پرواز بھی حادثے کا شکار ہو گئی تھی ،رپورٹس کے مطابق پرواز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا ۔

لاہور ائیر پورٹ پر ترکش ائیر لائن کے طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا تھا ۔ واضح رہے کچھ روز بھی قبل ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پردبئی سے ملتان آنے والے جہاز کی لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا تھا جس سے جہاز کے انجن کو شدیدنقصان پہنچا تھا ۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے ملتان آنیوالی ائیر لائن ’’فلائی دبئی‘‘ کی پروازن 325 ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہن ٹکرا گئی جس سے طیارے کا انجن شدید متاثر ہوا ہے۔

تاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا تھا اور جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں حادثے کے بعد جہاز کو ورکشاپ پہنچا دیا گیا ،جہاز کی انسپکشن و مرمت کے لیے ماہرین کی خصوصی ٹیم کل دبئی سے ملتان پہنچے گی انسپکشن ٹیم کی کلیئرنس کے بعد جہاز کو دبئی روانہ کیا جائے گا