Live Updates

عثمان بزدار کو ہٹانا یقینی ہو گیا، پنجاب میں سینئر وزیر کو لانے کی تیاریاں

سینئیر صحافی نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے دو نام بتا دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 11:29

عثمان بزدار کو ہٹانا یقینی ہو گیا، پنجاب میں سینئر وزیر کو لانے کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ حکومت کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کے اتحادی ناراض ہیں اور جب ان کی ناراضگی ایک حد کو پہنچ جائے تو وہ اُنہیں منانے کی کوشش کرتے ہیں۔حکومت نے اتحادیوں کو منانے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت فیصلہ کرچکی ہے کہ اب کچھ سخت اسٹیپ لینے ہیں۔جس میں سب سے پہلے پنجاب میں تبدیلی آئے گی۔

پنجاب میں ایک سینئر وزیر کی تعیناتی کی جائےگی۔ہوسکتا ہے ان کا تعلق پنجاب یا لاہور سے ہو۔اس حوالے سے میاں اسلم اقبال اور خسرو بختیار کے بھائی کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔ان دونوں میں سے کسی ایک کو وزیراعلی بنایا جائے گا۔رانا عظیم نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پہلی بار وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطمئن نظر نہیں آ رہے اور انہوں نے اپنے قریبی حلقوں میں کہنا شروع کر دیا ہے کہ مجھےوہ رسپانس نہیں ملا جو مجھے چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

اب جو بھی وزیر اعلیٰ بنایا جائے گا اسے مکمل اختیارات دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔زیر اعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے کئی بار ایسے کام کیے جو میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ جہاں ایک طرف عثمان بزدار پروٹوکول کے اصولوں سے لاعلم ہیں وہیں ان پر یہ بھی الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ فائلیں تک نہیں پڑھ سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کو عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانے پر بھی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ اسی حوالے سے معروف صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب آدھا پاکستان ہے،جہاں آپ نے اگلی جنگ لڑنی ہے،جہاں تبدیلی لانی ہے ،جہاں مسلم لیگ کا گڑھ ہے جہاں آپکا شریفوں سے مقابلہ ہے،ایسے صوبے میں عثمان بزدار جیسے بنے کو وزیر اعلیٰ کیسے لگایا جا سکتا ہے۔

نہ سڑکیں ہیں نہ ہی کوئی اور سہولتیں،عوام تو لٹ چکی ہے۔جب کہ اسی پر گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو پنجاب کی حالت کی ہے اگار آج پنجاب میں الیکشن کروائے جائیں تو تحریک انصاف 20 فیصد سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی.عمران خان نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ پنجاب میں الیکشن کروایا گیا تو پی ٹی آئی بیس سیٹیں بھی نہیں جیت سکے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات