انگلینڈ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر آئوٹ،

کیویز نے دوسرے کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالئے، بین سٹوکس 91، جو ڈینلی 74، برنز 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے

جمعہ 22 نومبر 2019 11:44

انگلینڈ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر ..
ماؤنٹ مانگینوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) انگلینڈ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، بین سٹوکس 91، جو ڈینلی 74، برنز 52 اور جوز بٹلر 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ٹم سائوتھی نے چار، نیل واگنر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ کا آغاز مایوس کن رہا، دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالئے اور اسکو انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 209 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اسکی 6 وکٹیں ابھی باقی تھیں، کین ولیمسن نے 51 رنز بنائے، انکے علاوہ کوئی بھی کیویز بلے باز انگلش بائولرز کا ڈٹ کا مقابلہ نہ کر سکا، انگلینڈ کی طرف سے ثام کیرن نے دو، لیچ اور سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جمعہ کو مائونٹ مانگینوئی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 241 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو بین سٹوکس 67 اور اولی پوپ 18 رنز پر کھیل رہے تھے۔

(جاری ہے)

بین سٹوکس اپنے گزشتہ روز کے سکور میں 24 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 91 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر راس ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

وہ انگلینڈ کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔اولی پوپ 29 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، ثام کیرن بغیر کوئی رن بنائے ٹم سائوتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، جوفرا آرچر انگلینڈ کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، جوز بٹلر 43 رنز بناکر واگنر کی گیند پر سانٹنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، سٹورٹ براڈ آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رن بناکر واگنر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

جیک لیچ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 353 رنز بناکر آئوٹ ہوگی، کیویز کی طرف سے ٹم سائوتھی نے چار، نیل واگنر نے تین، کولن ڈی گرینڈہوم نے دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیت راول اور ٹام لیتھم نے مایوس کن انداز میں اننگز کا آغاز کیا، ٹام لیتھم 8 رنز بناکر چلتے بنے، انکو ثام کیرن نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا، جیت راول دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 19 رنز بناکر جیک لیچ کی گیند پر ڈینلی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، راس ٹیلر 25 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، کپتان کین ولیمسن نے سنبھالہ دینے کی کوشش کی تاہم وہ بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 51 رنز بناکر ثام کیرن کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

راس ٹیلر کیویز کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 25 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو کیویز نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنالئے تھے۔ ہنری نیکولس 26 اور واٹلنگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے اور کیویز کو انگلینڈ کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 209 رنز کی ضرورت تھی، انگلینڈ کی طرف سے ثام کیرن نے دو جبکہ جیک لیچ اور بین سٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔