اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کی مقدمہ اخراج کے لئے دائر درخواست پولیس رپورٹ کے بعد نمٹا دی

جمعہ 22 نومبر 2019 12:13

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کی مقدمہ اخراج کے لئے دائر درخواست پولیس رپورٹ کے بعد نمٹا دی ۔جعمہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے عرفارن صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔عرفان صدیقی کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جس پر جسٹس عامرفاروق نے مقدمہ اخراج کی درخواست نمٹا دی۔عرفان صدیقی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی جائے ۔جسٹس عامر فاروق نے حکم دیا کہ یہ آپ کا حق ہے آپ الگ سے درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت اگر انتظامیہ کے ایکٹ کے حوالے سے اپنے فیصلے میں لکھ دے بہتر ہے ۔عدالت نے پولیس ڈسچارج رپورٹ کے بعد عرفان صدیقی کی درخواست نمٹا دی۔