پاکستان کڈنی انسٹی ٹیوٹ اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ ریسرچ ایکٹ میں ترمیم کے بعد مقررہ پوسٹوں پر بھرتی کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع

جمعہ 22 نومبر 2019 12:44

پاکستان کڈنی انسٹی ٹیوٹ اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ ریسرچ ایکٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس کہ مطابق پاکستان کڈنی انسٹی ٹیوٹ اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ ریسرچ ایکٹ میں ترمیم کے بعد پہلی بار انتظامیہ پوسٹوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان اسامیوں میںڈین ،میڈیکل ڈائریکٹر ،ہسپتال ڈایکٹر، نرسنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔ ڈین ،میڈیکل ،ڈائریکٹر ،ہسپتال ڈائریکٹر اور نرسنگ ڈائریکٹر کی بھرتی پانچ پانچ سال کے لئے ہوگی۔