ویمنز بگ بیش لیگ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 22 نومبر 2019 12:57

ویمنز بگ بیش لیگ میں کل تین میچ کھیلے جائیں گے
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں کل ہفتہ کو کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ لیگ میں (آج) ہفتہ کو پہلا میچ پرتھ شکارچرز اور سڈنی سکسرز کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں میلبورن رینیگڈز اور میلبورن سٹار کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ تیسرے میچ میں ہوبارٹ ہریکینز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :