Live Updates

غازی بروتھا واٹر سپلائی منصوبہ سے اسلام آباد راولپنڈی کو یومیہ 20 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا، حلقے کی عوام سے کیئے وعدے پورے کروں گا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وخصوصی اقدامات اسد عمر کی وفد سے گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 12:57

غازی بروتھا واٹر سپلائی منصوبہ سے اسلام آباد راولپنڈی کو یومیہ 20 لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ غازی بروتھا واٹر سپلائی منصوبہ سے اسلام آباد راولپنڈی کو یومیہ 20 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جائے گا،حلقے کی عوام سے کیئے وعدے پورے کروں گا۔ان خیلات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک امتیاز کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کا پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جارہا ہے غازی بروتھا واٹر سپلائی منصوبہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کو یومیہ 20 لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا جس میں سے 10لاکھ گیلن اسلام آباد اور 10لاکھ گیلن راولپنڈی کو فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر جلد کام شروع کیا جارہا ہے جسے چار سالوں میں مکمل کیا جائے گا،ترنول میں 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ دیہی علاقہ شاہ اللہ دتہ میں قائم بنیادی مرکز صحت کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور ایک ایمبولینس بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ زون تھری میں بجلی اور سوئی گیس کے مسئلہ کو حل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک کے رہنما ملک امتیاز نے وفاقی وزیر کو کابینہ میں دوبارہ نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور حلقے میں عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفد میں خالد خان جنرل کونسلر ،رحمن خان ، غلام نبی،گلزار خان ،شوکت اعوان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات