Live Updates

پاکستان کے سب سے اچھے دوست ملک چین نے منہ موڑ لیا

چین نے سی پیک پر مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 نومبر 2019 12:54

پاکستان کے سب سے اچھے دوست ملک چین نے منہ موڑ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : پاکستان کے سب سے اچھے دوست ملک چین نے پاکستان سے منہ موڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق چین نے سی پیک پر مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔ پاکستان نے چین کو منانے کی کوشش کی لیکن چین کو راضی کرنے کے کے لیے پاکستان اسٹیل مل خرید نے کی پیشکش بھی کام نہیں آئی۔ عمران خان کی حکومت کی نااہلی اور امریکہ کی طرف جھکاؤنے چینی حکام کو مایوس کردیا ہے جس کے بعد اب چین نے سی پیک میں مزید سرمایہ کاری کرنے سے ہاتھ روک لیا ہے۔

بیجنگ میں سی پیک اتھارٹی جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کے اجلاس میں پہلی مرتبہ کسی نئے منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی۔ پاکستانی حکام ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ کی کوشش کرتے رہے لیکن چین اس معاملے پر مسلسل سرد مہری کا مظاہرہ کرتا رہا۔

(جاری ہے)

فنانشل اخبار کے مطابق چین موجودہ پاکستانی حکومت سے انتہائی محتاط ہے اور پہلے موجودہ پراجیکٹس پر عمل درآمد دیکھنا چاہتا ہے، چینی ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی حکومت کے پاس موجود پراجیکٹس پر کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

یہی وجہ ہے کہ چینی حکام اب پراجیکٹس پر ٹھوس اقدامات چاہتے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو دوبارہ فعال کرنے سے پہلے پاکستان کو چین کو یہ ٹھوس یقین دہانی کروانا ہو گی کہ وہ مسائل اور پراجیکٹس کو مکمل کرنے کے اہل ہیں۔ چین نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان بازی نہیں کی ۔ تاہم جن حلقوں کو پیغام پہنچانا تھا ، چین ان پر واضح کر چکا ہے کہ معاملات ایسے نہیں چل سکتے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آئے سوا سال ہو گیا ہے ، اس سوا سال میں پاکستان تحریک انصاف کو معاشی اعتبار سے کافی مسائل کا سامنا رہا ، یہی وجہ ہے کہ کافی پراجیکٹس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی جو چین کی خفت کا بھی سبب بنی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات