Live Updates

مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے کام شروع ہو گیا

سینئیر صحافی نے مریم نواز کے لندن روانگی کی تاریخ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 22 نومبر 2019 12:57

مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے کام شروع ہو گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مریم نواز باہر جانے کی پوری کوشش کریں گی اور اس کے لیے کام بھی شروع ہوگیا ہے۔اور یہ کام اس تیزی سے شروع ہو چکا ہے کہ اس کے متعلق ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دسمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہم یہ باتیں سننا شروع ہوجائیں گے کہ مریم نواز باہر جارہی ہیں۔اور اس کے لیے کوئی بھی گراؤنڈ بنائی جا سکتی ہے، میڈیکل گراؤنڈ بھی بنایا جا سکتا ہے۔

نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بھی کوئی ایسا گراؤنڈ بنایا جا سکتا ہے کہ مریم نواز کا با ہر جانا بہت ضروری ہے۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ نون لیگ کہ اندر یہ خاصیت ہے کہ جب بھی ضرورت ہو تو وہ ایسے حالات پیدا کرتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے جب تک یہ باہر نہیں جائیں گے تو شاید کچھ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے باہر جانے سے پہلے مریم اورنگزیب روزانہ کہا کرتی تھیں کہ نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

گذشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے نوازشریف کے علاج کے لیے مریم نواز کی لندن میں موجودگی ضروری قرار دے دیا۔علی ڈار کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف کی تمام میڈیکل ہسٹری معلوم ہے۔نواز شریف کے بیٹے 20 سال سے ان کے ساتھ نہیں رہے۔علی ڈار نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے علاج میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

علی ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کو لندن آنے کی اجازت دینی چاہئیے۔جب کہ کئی صحافی بھی مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خبر دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے، جس پر مریم نواز کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بھی باہر چلی جائیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات