اسرائیل میں ایک بار پھرعام انتخابات کے امکانات

جمعہ 22 نومبر 2019 13:15

اسرائیل میں ایک بار پھرعام انتخابات کے امکانات
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) اسرائیل میں اپوزیشن رہنما اور سابق آرمی چیف بینی گینٹس نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے حکومت بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں جس کے بعد اسرائیل میں نئے انتخابات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی صدر رووین ریولین نے بینجمن نیتن یاہو کی طرف سے حکومت بنانے میں ناکامی کے بعد ان کے سب سے بڑے حریف بینی گینٹس کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔ اسرائیلی پارلیمان کے پاس اب اکیس دن ہیں جس میں اسے نئے قائد ایوان کا فیصلہ کرنا ہے۔ بصورت دیگر ملک میں نئے انتخابات ناگزیر ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :