''آپ وزیراعظم بن جائیں''

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے وزیراعظم بننے کی پیشکش سے متعلق تفصیل بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 نومبر 2019 13:59

''آپ وزیراعظم بن جائیں''
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اعتزاز احسن کو وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی۔ اس حوالے سے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 2007ء میں وزیراعظم بننے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم میں نے انکار کردیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ 5 مئی 2007ء کو وکلا تحریک کی ریلی تھی اور 3 مئی کو مشرف کا قریبی ساتھی میرے پاس آیا اور پیغام دیا کہ چھوڑیں ڈرائیونگ آپ کو وزیراعظم بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جواب دیا تھا کہ آپ کا وزیراعظم شوکت عزیز توموجود ہے،اس پر کہا گیا کہ اگر آپ ہاں کریں تو صرف 10 منٹ میں ٹی وی پرشوکت عزیز کے استعفے کی خبرآئے گی۔ اعتزاز احسن نے مزید بتایا کہ میں نے انہیں جواب دیا کہ کل کو تو مجھے بھی نکال دیں گے لیکن یہ آپ کیسے کریں گے۔

(جاری ہے)

اس پراعتزازاحسن کو جواب دیا گیا تھا کہ آپ کو دل کا دورہ پڑے گا اور اے ایف آئی سی میں داخل ہوجائیں گے، زوردار رپورٹس بنیں گی اور ساری شہادتیں تیار ہوجائیں گی۔

اعتزاز احسن سے سوال کیا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایسے دل کا دورہ یا پھر اسپتال کی رپورٹس بھی بن جاتی ہیں۔ اس پر اعتزاز احسن نے بتایا کہ مجھے تو پیشکش ہوئی تھی اور انہوں نے پورے یقین سے کہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈھائی گھنٹے تک مجھے وزیراعظم بننے پر راضی کرنے کی کوشش کی جاتی رہی جس کے بعد کہا گیا کہ ان کے ارادے نیک نہیں ہیں بچ کررہیے گا۔

اعتزاز احسن اورچیف جسٹس خصوصی ٹارگٹ ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بات صرف مجھے اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو معلوم تھی اور ہم سارے راستے پریشان رہے تھے، ہر پھول والے اور ٹھیلے والے کو دیکھتے اور ڈرتے رہے کہ کوئی گرینیڈ نہ آجائے۔ اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ بعد میں پرویزالٰہی نے بتایا تھا کہ پبی کی پہاڑیوں پر آپ دونوں کو ختم کرنے کا حکم آیا تھا۔اعتزاز احسن نے انکشاف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہردفعہ نواز شریف کا سمجھوتہ ہوجاتا ہے۔ طیارہ سازش کیس درست تھا لیکن عدالت نے لحاظ کیا کیونکہ حدیبیہ شوگر ملز کی طرح یہ بھی اُٹھا نہیں سکتے تھے۔