Live Updates

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے حکومت مضبوط ہوئی، صوبائی وزیر محنت

جمعہ 22 نومبر 2019 15:07

مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے حکومت مضبوط ہوئی، صوبائی وزیر محنت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے حکومت کمزور نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے، حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف مرکوزہے۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ مولانا حکومت کی جانب سے کسی قسم کی آفر بارے غلط بیانات دینے سے بازآئیں۔

انہوں نے عوامی مینڈیٹ نہ ہوتے ہوئے صرف ملک میں انتشار کی سیاست کو ہوا دی۔ انصرمجید خان نے کہاکہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے بننے والی حکومت کوایسے دھرنوںسے کسی قسم کا خطرہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کسی بھی چور کو نہ چھوڑنے کا عہدکر رکھا ہے۔حکومت پر بہتان لگانے والے سیاستدان پہلے اپنا دامن صاف کریں۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمن کی پاکستانی سیاست میں نہ کوئی جگہ ہے اور نہ وہ عوام کے لئے کچھ کرسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی منتخب حکومت ہی عوامی مسائل حل کرے گی۔مولانا کو عام آدمی کے مسائل کا اندازہ ہوتا تو دھرنا دے کر قوم کا وقت ضائع نہ کرتے۔وہ دھرنے کے پیچھے اپنے ذاتی مفادات پوری قوم کے سامنے رکھیں۔نام نہاد سیاسی جماعتوں نے عوام کے جذبات کے ساتھ کھیل کر اور جمہوریت کے نام پر کئی دہائیوں تک حکمرانی کی۔ صوبائی وزیرنے کہاکہ عوام روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے پرحکومت کرنے والے جعلی حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں۔

نئے پاکستان میں عام آدمی کی ضروریات پوری کرنے پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کرسکتے۔وزیراعظم عمران خان عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے کبھی بھی عوامی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔تحریک انصاف کے وزراء کی کارکردگی گزشتہ حکومت کے وزراء کی کارکردگی سے کہیں بہتر ہے۔ہم سیاست کو عبادت اور مشن سمجھ کر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات