میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ پارٹی کا بیانیہ ہے‘رانا تنویر حسین

حکومت نے جس طرح کا میاں محمد نواز شریف کی بیماری اور ان کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر جو طرز عمل اختیار کیا تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی

جمعہ 22 نومبر 2019 15:10

میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ پارٹی کا بیانیہ ہے‘رانا تنویر حسین
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سابق وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی دھڑے بندی نہ ہے میاں محمد نواز شریف کا بیانیہ پارٹی کا بیانیہ ہے نواز لیگ نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا، طبی بنیادوں پر عدلیہ نے میاں محمد نواز شریف کو ریلیف دیا مگر حکومت نے جس طرح کا میاں محمد نواز شریف کی بیماری اور ان کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے پر جو طرز عمل اختیار کیا تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی، پاکستان مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمن کے موقف کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے اور اب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ مولانا فضل الرحمن اور اتحادی جماعتوں کا ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے جب تک ملک میں شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں ہوتے اس وقت تک ملک کے معاشی و سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری ممتاز قانون دان حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پرانکے بیٹے آصف شیر کی شادی کی مبارکباد دینے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف، میڈیا ایڈوائزر ندیم صادق گورائیہ رانامحمدعامر آصف شیر پریس کلب شیخوپورہ کے سینئر اراکین صاحبزادہ ریاض اکبر معصومی، سید علی معظم رضوی، عظیم احمد یزدانی، جاوید معراج، سیف الرحمن سیفی، میاں عابد، ندیم چوہان سمیت پارٹی کے سینئر اراکین کی کثیر تعداد موجود تھی، رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ ان کا ذاتی تھا اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کیلئے بنائی جانیوالی رہبر کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی دھرنا دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا بلکہ اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ ہوا تھا اور یہ طے پایا تھا کہ حکومت کے استعفیٰ دینے تک اس تحریک کو مضبوط مربوط اور فعال کیا جائے گا یہی میاں محمد نواز شریف کی طرف سے میاں محمد شہباز شریف کو ہدایات تھیں، مسلم لیگ (ن) نے میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا اور ان کے احتجاج میں بھی پارٹی قائدین نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا جانا ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے جتنی جلدی حکومت فارغ ہوگی اور نئے شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات ہوں گے اتنا ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے بہتر ہوگا، اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے رانا تنویر حسین ایم این اے کارہائشگاہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔