سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کی وزارت مواصلات کی جانب سے دی گئی بریفنگ اور رپورٹ مسترد

اصولی طور پر ہم پابند نہیں ہیں کہ بغیر تحریری احکامات کے بغیر کوئی رپورٹ پیش کریں، سیکرٹری کے جواب پر کنوینر برہم

جمعہ 22 نومبر 2019 15:29

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کی وزارت مواصلات کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے دی گئی بریفنگ اور رپورٹ مسترد کردی ۔سینیٹر فدامحمد خان کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف ٹول پلازوں پر جمع ہونے والے ریونیو پر بریفنگ دی گئی ۔

ارکان نے سوال اٹھایاکہ کچھ ٹول پلازے ایسے بھی ہیں جن سے ریونیو تو لیا جارہا ہے مگر حکومت کو جمع نہیں کیا جارہا ہے۔ وزارت مواصلات نے موقف اختیار کیا کہ ایسا ہونہیں سکتا ۔کمیٹی نے کہاکہ ایک بار پھر چیک کرلیں تاکہ کمیٹی کی تسلی ہو جائے۔ سیکرٹری مواصلات نے بتایاکہ موٹروے اور دیگر نیشنل ہائی ویز سے 2016سے 2019 تک 1334ملین روپے ٹول پلازوں پر ریونیو جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی مینٹیننس کے معاملے پر قائمہ کمیٹی کے سوالات سامنے آئے ۔ وزارت مواصلات کی جانب سے دی گئی بریفنگ اور رپورٹ مسترد کر دی گئی ۔عتیق یثخ نے کہاکہ اس بریفنگ اور دستاویز میں اتنا ابہام ہے کہ سمجھ میں آنا مشکل ہے۔ کنوینر نے کہاکہ آپ لوگوں نے بریفنگ کی تیاری کی ہی نہیں ہے، ہمیں کہا گیا تھا کہ اعدادوشمار اسی ہفتے میں تیار کر لی جائے گی۔

عتیق شیخ نے کہاکہ اس طرح کی رپورٹ تو دسویں کا بچہ بھی تیار نہیں کرتا۔این ایچ اے حکام نے بتایاکہ کل ہمیں نوٹس ملا اور کل ہی ہم نے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔کنوینر قائمہ کمیٹی کی جانب سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاکہ آپ کو گزشتہ اجلاس میں سمجھا کر بھیجا گیا تھا آپ کی سمجھ میں نہیں آیا۔عتیق شیخ نے کہا کہ ایک غلط تاثر دیا گیا ہے کہ میں کسی ٹھیکیدار دوست کو فائدہ پہنچا رہا ہوں، میں نے قوم کی خاطر یہ ریکارڈ مانگا ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں موٹر وے 175 روپے دے کر جاتا تھا اب 750 روپے دیتا ہوں، جاننا چاہتا ہوں کہ میرے 750 روپے کہاں خرچ کیے جاتے ہیں۔میاں عتیق شیخ نے کہاکہ پہلے ہم ہر پل ہر 1 روپیہ دیتے تھے اور 4 پل تھے، آپ 36 پل ہیں اور ہر پل 30 روپے وصول کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں اس کمیٹی سے واک آؤٹ کر رہا ہوں۔سیکریٹری مواصلات اور عتیق شیخ کے درمیان بحث ہوئی اور کہاکہ آپ کو اس معاملے کے لیے کم از کم 5 دن دینے چاہیے تھے۔

سیکرٹری مواصلات نے کہاکہ اصولی طور پر ہم پابند نہیں ہیں کہ بغیر تحریری احکامات کے بغیر کوئی رپورٹ پیش کریں۔ کنوینر نے کہاکہ آپ ہمیں رولز سکھا رہے ہیں ہم پھر رولز کے مطابق ہی بات کر رہے ہیں، آپ لوگ اپنے کیے رنگین کاپیاں لائیں ہیں اور ہمیں فوٹو کاپیاں بھی نہیں ریں۔ این ایچ اے حکام نے بتایاکہ کمیٹی کے پانچوں ایجنڈوں پر تیاری کر کے آئیں ہیں۔ عتیق شیخ نے کہا کہ ہم اس تیاری کو کیا کریں جب آپ کمیٹی کو ٹھیک سے بریفنگ نہیں دے سکتے، میں اس معاملے پر تحریک استحقاق پیش کرونگا۔ فدا محمد نے کہاکہ ہم نے دس بار لکھوایا ہے مگر آپ پھر بھی کہہ رہے ہیں تحریری احکامات نہیں ملے۔

متعلقہ عنوان :