Live Updates

ڈالر آج 155 کا ہے، یہ 300 پر بھی جا سکتا تھا، عمران خان

اللہ کا کرم ہے کہ روپیہ کی قدر 53 فیصد گری ورنہ ڈالر300 یا 250 تک چلا جاتا، حکومت میں آئے تو19ارب ڈالر کا خسارہ تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، ہم نے اپنا بجٹ بیلنس کردیا ہے۔ میانوالی میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 نومبر 2019 15:39

ڈالر آج 155 کا ہے، یہ 300 پر بھی جا سکتا تھا، عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈالر آج 155کا ہے ، یہ300 کا بھی جاسکتا تھا، للہ کا کرم ہے کہ روپیہ کی قدر 53 فیصد گری ورنہ ڈالر300 یا 250 تک چلا جاتا، حکومت میں آئے تو19ارب ڈالر کا خسارہ تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، ہم نے اپنا بجٹ بیلنس کردیا ہے۔انہوں نے آج میانوالی میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی ہے۔

میانوالی کے قریب جدید اسپتال تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ جدیداسپتال کی تعمیرسے یہاں کے لوگوں کوعلاج کیلئے کہیں اورنہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے میانوالی سے سیاست شروع کی۔ میانوالی میرے ساتھ تب کھڑا ہوا جب پورے ملک میں مجھے کسی نے ووٹ نہیں دیا تھا۔

(جاری ہے)

 انہوں نے کہا کہ عوام کوعلاج معالجے کے سلسلے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت اور آبی مشکلات کا سامنا ہے۔ نوجوانوں کو بہترین رورزگار دینے کیلئے انہیں ہنر سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اعلیٰ تعلیم کے جتنے ادارے ہوں گے ملک اتنا ہی ترقی کریگا۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا لارہے ہیں جس کے اثرات نچلی سطح پر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر آج 155کا ہے ،یہ300 کا بھی جاسکتا تھا، للہ کا کرم ہے کہ روپیہ کی قدر 53فیصد گری ورنہ ڈالر300 یا250 تک چلا جاتا، حکومت میں آئے تو19ارب ڈالر کا خسارہ تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا،ہم نے اپنا بجٹ بیلنس کردیا ہے۔

4سال میں بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا ہے۔اگر ہمیں سابق حکومتوں کے قرضوں پر سود نہ دینا پڑتا تو ہم سرپلس ہوتے۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں باہر سے تیل اور ایل این جی مہنگی خریدی گئی۔ن لیگ کی حکومت گیس میں 154ارب کا خسارہ چھوڑ کرگئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات