جو برنز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار

جمعہ 22 نومبر 2019 16:22

جو برنز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) آسٹریلوی اوپنر جو برنز پاکستان کے خلاف برسبین ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور 3 رنز کے فرق سے کیریئر کی پانچویں سنچری مکمل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے دوسرے روز جو برنز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دس چوکے شامل تھے۔ بدقسمتی سے وہ 3 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہیں یاسر شاہ نے بولڈ کیا۔

متعلقہ عنوان :