نیوزی لینڈ میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

جمعہ 22 نومبر 2019 16:22

نیوزی لینڈ میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) نیوزی لینڈ میں نجی فضائی کمپنی کا ایک تربیتی طیارہ ایلیسمر جھیل کے کنارے گر کر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق تباہ شدہ طیارے کا ملبہ اب بھی جائے حادثہ پر موجود ہے ۔ حادثہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شب 10 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا ۔ فضائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جیریمی فورڈ نے کہا کہ سیسنا ۔ 172 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران کریش ہوا ۔ نیوزی لینڈ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کی تحقیقات کرے گی۔