Live Updates

ڈیرہ اسماعیل خان، یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول دیگر اشیاء نایاب،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعہ 22 نومبر 2019 17:06

ڈیرہ اسماعیل خان، یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیاء نایاب،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا،حکومت کی جانب سے 6 ارب روپے کی سبسڈی دینے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی، کوکنگ آئل،آٹا، چینی، چاول، دالیں اور دیگر اشیاء نایاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بحالی کے لیے 6 ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا لیکن تاحال فنڈز کا اجراء نہیں ہو سکا۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق فنڈز کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے کمپنیوں اور ملوں نے سپلائی بند کر دی ہے جسکے باعث اشیاء کی قلت کا سامنا ہے۔ حکومت یوٹیلٹی سٹورزکی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدام نہیں کر رہی ہے۔ سٹورز پر اشیا ء موجودنہ ہونے کے باعث عوام نے اس طرف کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :