سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے پی اے منظر امام کے قتل کیس میں سزا کیخلاف مجرم کی اپیل منظور کرلی

جمعہ 22 نومبر 2019 17:27

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے پی اے منظر امام کے قتل کیس میں سزا کیخلاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پی اے منظر امام کے قتل کیس میں سزا کیخلاف مجرم کی اپیل منظور کرلی۔جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایم کیوایم ایم پی اے منظر امام قتل کے مقدمے میں مجرم کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم محمد عاشق کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوشن ملزم کی سزا برقرار رکھنے کے لئے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔ پولیس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو منظر امام سمیت 4 افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزا موت کا حکم سنایا تھا۔ ایم کیوایم ایم پی اے منظر امام کو گن مین، ڈرائیور سمیت اورنگی ٹان میں قتل کردیا گیا تھا۔منظر امام کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا۔