نوید قمر کی 141 ممالک کے پارلیمان پر مشتمل دنیا کی سب بڑی غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے اجلاس میں شرکت

جمعہ 22 نومبر 2019 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سابق وفاقی وزیر برائے دفاع سید نوید قمر نے ایک سو اکتالیس (141) ممالک کے پارلیمان پر مشتمل دنیا کی سب بڑی غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن (پی جی ای) کے کیپ ورڈ میں جاری سالانہ اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کی تخفیف و اختصار کے نت نئے طریقے، اختلاف رائے کے احترام کی قلت اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے پارلیمان کی حقوق سلبی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشوش کا اظہار کیا۔سید نوید قمر، رضا ربانی کہ بعد پی جی اے سے ’’محافظ جمہوریت‘‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔ اور اس تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں