کوئٹہ ،بجلی بندرہنے کی اطلاع

جمعہ 22 نومبر 2019 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 23نومبرکوکوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم ، مری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس ،انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈرز ایک بجے دن تا چاربجے شام۔شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے آئی ٹی، کچلاکII،ریگی فیڈرزدوپہر2بجے سے شام 5بجے تک جبکہ خروٹ آباد، ویسٹرن بائی پاس ، جبل نور فیڈرز3بجے سہ پہر سے 6بجے شام تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 24نومبر(بروزاتوار) شیخ ماندہ گرڈکے ائیرپورٹ، واسا، پی اے ایف، کچلاکI، سی ٹی ایس، عمر، اغبرگ، گارڈن ٹاون، ٹی پی ایس کالونی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم فیڈرایک بجے دن سے چاربجے شام تک ۔ شیخ ماندہ گرڈکے آئی ٹی ، کچلاکII، ریگی فیڈرز دوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندرہے گی ۔علاوہ ازیں 25نومبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈفیڈرصبح11بجے سے دوپہر2بجے تک ۔اولڈسیٹلائٹ ٹاون فیڈر ایک بجے دن تا چاربجے شام نیز اُسی روزڈیرہ بگٹی اور سوئی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔