Live Updates

عمران خان کومائنس نہیں کیا جاسکتا، اوریا مقبول جان

عمران خان کو مائنس ون صرف ایک بندہ کرسکتا ہے، جس نے 29 کو حلف اٹھانا ہے، اور وہ مائنس ون کرے گا نہیں۔ سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 نومبر 2019 18:36

عمران خان کومائنس نہیں کیا جاسکتا، اوریا مقبول جان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) سینئر تجزیہ کاراوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ عمران خان کومائنس نہیں کیا جاسکتا، عمران خان کو مائنس ون صرف ایک بندہ کرسکتا ہے، جس نے 29 کوحلف اٹھانا ہے،اور وہ مائنس ون کرے گا نہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یاد ہوگا کہ زرداری مائنس فامورلہ آیا تھا۔ ہیلی کاپٹرایمبولینسزایوان صدر کے اوپر کھڑی تھیں۔

مولانا فضل الرحمان ملنے گئے ان کو پہچاننے سے انکار کردیا، فضول گفتگو کی گئی، زرداری اپنے حواس میں نہیں ہیں، دبئی جائیں گے اور پھر امریکا چلے جائیں گے۔ اس طرح کی باتیں ہوتی تھیں، لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ پھر نوازشریف کو مائنس کرنے کا فارمولہ آیا۔ عمران خان آگیا ہے، اب نہیں رہے گا، جب نوازشریف دل کا آپریشن کروانے لندن گئے تو کہا گیا اب واپس نہیں آئیں گے، مائنس ون ان کا بھی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

لیکن ہم یہاں بیٹھ کرخوف پیدا کررہے ہیں، ہمارے اینکرزپرسن کے وہ ٹویٹس نکال لیں جنہوں نے زرداری اور نوازشریف کے دور میں بھی ٹویٹس چلائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر پانامہ نہ آتا نوازشریف ابھی بھی برقرار رہتے۔ اوریامقبول جان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس ون صرف ایک بندہ کرسکتا ہے، جس نے 29 کوحلف اٹھانا ہے،اور وہ کرے گا نہیں۔مائنس کرنے کا بہترین طریقہ عوام کا ووٹ ہے، اگر عوام کا ووٹ ان کی مرضی سے لیا جائے، لیکن عوا م سے ووٹ چھینا جاتا ہے لیا نہیں جاتا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روز تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو مائنس کردیں اور عمران خان کی جگہ کسی کو بھی وزیراعظم بنا دیں ہمیں قبول ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اس لیے ایسا مطالبہ کررہی ہے کہ ان کو معلوم ہے عمران خان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ عمران خان ان کا احتساب کر کے رہے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات