کسی سے مخالفت نہیں، میں سب کو عزت دیتی ہوں، میگھا

ہمیشہ ایمانداری سے اپنا کام کیا ہے اس لیے ہر رنگ میں پذیرائی ملی،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 نومبر 2019 18:57

کسی سے مخالفت نہیں، میں سب کو عزت دیتی ہوں، میگھا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2019ءنمائندہ خصوصی باؤ اصغر) سٹیج قتالہ و بھنگڑا کوئین میگھا کا کہنا ہے کی فنی سفر کے آغاز سے ہی عزت سے کام کیا ہے کسی سے مخالفت نہیں سب کو عزت دیتی ہوں میرے لئے سب برابر ہیں کبھی اخلا قیات کا دامن نہیں چھوڑا اس سب ہی میری بھی عزت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایمانداری سے اپنا کام کیا ہے اس لیے ہر رنگ میں پذیرائی ملی، ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہا کہ میرا فلم سے شروع ہونے والا سفر ٹی وی،سٹیج سے ہوتا ہوا اب گلوکاری پر آکر رکا ہے اور اب میں نے گلوکاری کو ہی ہمیشہ کیلئے چن لیا ہے سٹیج قتالہ کے بعد اب بھنگڑا کوئین بننا میرے لیے بہت بڑا عزاز ہے ابھی بھی محنت اور لگن سے آگے بڑنے کا عزم ہے ابھی خود کو اس شعبہ کہ طالب علم سمجھتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :