Live Updates

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی لبنان کے یوم آزادی کے موقع پر لبنانی صدر مشعی عون اور وزیر اعظم سعد حریری کو مبارکباد

جمعہ 22 نومبر 2019 20:03

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی لبنان کے یوم آزادی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے لبنان کے یوم آزادی کے موقع پر لبنان کے صدر مشعی عون اور وزیر اعظم سعد حریری کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور لبنان کے مابین دو طرفہ تعلقات مشترکہ عقیدے،روایات اور اقدار کی بنیادوں پر استوار ہیں۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ لبنان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات