پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 19ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغازپیر سے ہوگا

جمعہ 22 نومبر 2019 20:03

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 19ہائی پرفارمنس کیمپ کا آغازپیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈر 19 کرکٹرز کے لیے ہائی پرفارمنس اسکلز اینڈٹریننگ پروگرام 25 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے کیمپ میں 28 نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔ کیمپ کا مقصد آئندہ سال جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی تیا ریوں کا آغاز کرنا ہے۔

کیمپ کے دوران این سی اے کیکوچز کھلاڑیوں کی فٹنس اور کرکٹ کی صلاحیتوں میں نکھارلانے کے لیے جامع پلان پر عمل کریں گے۔ 28 کھلاڑیوں کا انتخاب سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم کردہ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2020، 17 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا۔

28 کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی(بلوچستان)، ابو حریرہ (بلوچستان)، اختر شاہ (بلوچستان)، عامر علی (سندھ)، عامر خان (خیبرپختونخوا)، عماد بٹ جونیئر( سنٹرل پنجاب)، آرش علی خان (سندھ)، حیدر علی (ناردرن)، حارث جاوید خان (سدرن پنجاب)، حسیب اللہ (بلوچستان)، جہانزیب سلطان (سندھ)، محمد عباس آفریدی (خیبرپختونخوا)، محمد حارث (خیبرپختونخوا)، محمد حریرہ ملک (سنٹرل پنجاب)، محمد عرفان خان (سنٹرل پنجاب)، محمد جنید (بلوچستان)، مبشر خان( ناردرن)، محمد عامر خان (خیبرپختونخوا)، محمد باسط (سدرن پنجاب)، محمد مکی (سندھ)، محمد شہزاد (سدرن پنجاب)، محمد طحہٰ (سندھ)، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، قاسم اکرم (سنٹرل پنجاب)، روحیل نذیر (ناردرن)، صائم ایوب (سندھ) اور شیراز خان (ناردرن) شامل ہیں۔

قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے میں مصروف کھلاڑی ایونٹ ختم ہونے کے بعد کیمپ میں شرکت کریں گے۔