ٴْسی پیک کے دوسرے مرحلے میں 1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی، کام سی پیک اتھارٹی

جمعہ 22 نومبر 2019 20:10

ٴْسی پیک کے دوسرے مرحلے میں 1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں1270 کلومیٹر طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیںگی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر کام تیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہراہوں کا یہ ڈھانچہ گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ڑوب تک تعمیر کیاجائیگا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔ چین اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک عملی نمونہ ہے۔

متعلقہ عنوان :