سی پیک کے تحت تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے گی، حکام سی پیک اتھارٹی

جمعہ 22 نومبر 2019 20:10

سی پیک کے تحت تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے، تمام بڑے منصوبوں کی تکمیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے جس کا محور پاکستان میں چینی صنعت کی منتقلی ہے۔صنعتی شعبے میں تعاون پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ حکومت سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، تعلیم، صحت اور زرعی شعبوں کو بہتر بنایا جائیگا۔ بنیادی ڈھانچے کا شعبہ ریل نیٹ ورک اور گوادر بندرگاہ سمیت ساحلی علاقوں کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔