چودھری شوگر ملز کیس:نواز، مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

مریم نواز ریفرنس فائل ہونے کے بعد ٹرائل کا سامنا کریں گی:عدالت یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع

جمعہ 22 نومبر 2019 20:10

چودھری شوگر ملز کیس:نواز، مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، سابق وزیراعظم کے بھتیجے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 دسمبر تک توسیع بھی دیدی گئی۔جمعہ کو احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت جج امیر محمد خان نے کی۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نواز کو عدالت پیش کیا گیا، انہوں نے عدالت کے روبرو درخواست جمع کروائی کہ انہیں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنی دیا جائے، عدالت نے مریم نواز کی استثنی اور نوازشریف کی حاضری سے معافی کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز ریفرنس فائل ہونے کے بعد ٹرائل کا سامنا کریں گی۔قبل ازیں مریم نواز کو سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پہنچایا گیا، لیگی وکلا نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو لیگی وکلا گریبان سے پکڑ کو دھمکیاں دیتے رہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔