جنوبی چین کے معاملے پر چین خطے کے استحکام کو مشکلات میں ڈالے ہوئے ہے ، امریکہ

جمعہ 22 نومبر 2019 20:13

جنوبی چین کے معاملے پر چین خطے کے استحکام کو مشکلات میں ڈالے ہوئے ہے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) امریکہ نے جنوبی سمندر کے معاملے پر چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ علاقائی استحکام کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے کی خاتون ترجمان کمانڈر ریانن مومسین نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین جنوبی سمندر میں علاقائی استحکام کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ چین کے متنازعہ اقدامات کے باعث امریکہ مذکورہ خطے میں اپنی معمول کی موجودگی برقرار رکھے گا انہوں نے کہا کہ واشنگٹن خطے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات جاری رہیں گے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :