Live Updates

عمران نیازی پہلے یوٹرن لیتے تھے اور اب پورا گول چکر کاٹتے ہیں،سید حسن مرتضی

جمعہ 22 نومبر 2019 20:13

عمران نیازی پہلے یوٹرن لیتے تھے اور اب پورا گول چکر کاٹتے ہیں،سید حسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران نیازی پہلے یوٹرن لیتے تھے اور اب پورا گول چکر کاٹتے ہیں، عمران نیازی ایک منٹ میں ان گنت بار جھوٹ بولتے ہیں، عمران نیازی کے اپنے اراکین ان سے ناراض ہیں اور اب حکومت میں فارڈ وبلاک بن گیا ہے، حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ گئی ہے، حکومتی اتحاد کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے، انہوںنے کہاکہ نہیں چھوڑوں گا کر نعرہ لگانے والے عمران نیازی کو اب سبکی کا سامنا ہے، عمران نیازی روز این آر او نہ دینے کااعلان کرتے ہیں پھر خود اسی اعلان سے منحرف ہوجاتے ہیں ، عمران نیازی کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے، انہیں ہر روز سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق بھی اب عمران خان کادفاع نہیں کرپا رہے، عمران نیازی کے یوٹرن کی وجہ سے ان کے اپنے لوگ ان کاساتھ چھوڑ رہے ہیں،ایوانوںمیں نئی پالیسی نہیں عمران خان کے یوٹرن زیر بحث ہیں اور ہر طرف عمران نیازی کی ناکامیوں کی داستانیں سنائی جارہی ہیں، عمران نیازی بری طرح ناکام ہوگئے ہیں،کسی شعبہ میں ان کی کارکردگی قابل ذکر نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات