پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر پاکستانی سینما کیلئے فلم بنائینگے

جمعہ 22 نومبر 2019 20:18

پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر پاکستانی سینما کیلئے فلم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر پاکستان میں سینما کی بحالی کیلئے فلم بنائینگے۔ ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق فاران طاہرایک فلم پروڈیوس کررہے ہیں جس میں انہوں نے پاکستانی اسٹار فیصل قریشی اور سمیع خان کو سائن کیا ہے۔ فلم کا نام اور کہانی ابھی منظرعا پر نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ پاکستان کے شہر لاہور میں کی جائے گی۔

یہ فلم اگلے سال کے آخر تک ریلیز کی جائے گی۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ فلم ہالی ووڈ کا پراجیکٹ ہے یا پاکستانی سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق اداکار فیصل قریشی اور سمیع خان کے علاوہ امریکی نژاد پاکستانی اداکار حمید شیخ کو بھی فلم میں سائن کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :