وائٹ ہائوس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کرنے والے ارکان کو فارغ کرنے کے مطالبے کو بیمار اور پاگل خواہش قرار دیدیا

’’ڈیموکریٹس واضح طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بیمار نفرت اور 2016ء کے انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے قابل خواہش سے مغلوب ہیں،اعلیٰ ترجمان کا الزام

جمعہ 22 نومبر 2019 20:19

وائٹ ہائوس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کرنے والے ارکان کو فارغ ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) وائٹ ہائوس کی اعلیٰ خاتون ترجمان نے گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مئوخذے کی تحقیقات کرنے والے ڈیموکریٹس اراکان پر صدر کو فارغ کر نے کی ایک ’’بیمار‘‘ اور ’’پاگل‘‘ خواہش رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔’’ڈیموکریٹس واضح طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بیمار نفرت اور 2016ء کے انتخابات کے نتائج تبدیل کرنے کے قابل خواہش سے مغلوب ہیں‘‘ یہ بات پریس سیکرٹری سٹیفانے گریشام نے ایک بیان میں بتائی ہے جب کانگریس میں مئواخذے کی سماعت جاری تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکی عوام بہتر چیزوں کے اہل ہیں۔ٹرمپ سے مبینہ طور پر کیف پر 2020ء میں ان کیخلاف صدارتی انتخاب لڑنے والے ڈیموکریٹک امیدواران میں سے ایک کیخلاف پریشان کن بدعنوانی کی تفتیش شروع کر نے کے لئے دبائو ڈالنے کی خاطر یوکرائن میں امریکی فوجی امداد روکنے کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت والے ایوان نمائندگان کو آنیوالے ہفتوں میں ان کا مئواخذہ کرنے کی توقع ہے ، جس کے نتیجے میں عہدے سے ان کو ممکنہ طور پر ہٹانے کے لئے ریپبلکن اکثریتی سینیٹ میں مقدمہ شروع ہو جائیگا۔