Live Updates

ریا ستی ادارے اورحکومت ایک پیج پر ہیں : ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعہ 22 نومبر 2019 20:33

ریا ستی ادارے اورحکومت ایک پیج پر ہیں : ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ریا ستی ادارے اورحکومت ایک پیج پر ہیں، حکومت اور ادارو ں کے درمیان کو ئی اختلاف نہیں منفی پر اپیگنڈا کرنے والو ں کو منہ کی کھانا پڑے گی،اپوزیشن جماعتو ں کو عوام نے ہر محاذ پر مسترد کیا اسی لیے وہ بہکی بہکی با تیں کر کے ما یو سی پھیلا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا بنیادی مقصد انسانیت کا احساس اور سہولتیں دینا ہے، قانون سازی کے ذریعے غریب کی قانونی معاونت کیلئے مربوط نظام بنایا ہے، وزیراعظم نے نظام بدلنے کا وعدہ کیا تھا، قانون بدلیں گے تو لوگوں کے رویے بدلیں گے، مؤثر قانون سازی سے دور حاضر کے تقاضوں پر عمل کیا جا سکتا ہے، اپوزیشن واویلا کرنے کی بجائے جمہوری رویوں میں حکومت کا ساتھ دے، انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سٹیٹس کو، کو چیلنج کیا ہے اسی لیے سارے پرو ٹو ل ما فیا ان کے خلا ف ہو گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات