چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے جھنگ میں 13سالہ بچی شازیہ ظفر کے ساتھ ذیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

جمعہ 22 نومبر 2019 20:43

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے جھنگ میں 13سالہ بچی شازیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے جھنگ میں 13سالہ بچی شازیہ ظفر کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئر پرسن نے فیصل آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ خاندان کی امداد کی ہدایات کر دیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ کے حوالے سے متاثرہ خاندان اور پولیس سے مکمل رابطے میں ہیں۔

معصوم بچی کے قاتل سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے مذید کہا کہ یہ بچے پھولوں کی طرح نازک ہیں ان کو مسلنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ یہ ہمارا مستقبل ہیں ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ سارہ احمد نے کہا کہ ایسے سفاک درندے کسی بھی صورت انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔