آج مسلم امہ جن مشکلات کا شکار ہے اسکا واحد حل نبی پاک اور صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر حل کیا جاسکتا ہے،گورنر پنجاب

آج ہمارے 2 کروڑ بچے تعلم سے محروم ہیں۔۔ہم تعلیم کو عام کریں گے سب سے پہلے ہمیں اس ملک میں سچ بولنا شروع کرنا ہے۔جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوگی تب معاشرہ بہتر نہیں بن سکتا،چوہدری محمد سرور

جمعہ 22 نومبر 2019 20:43

آج مسلم امہ جن مشکلات کا شکار ہے اسکا واحد حل نبی پاک اور صحابہ کرام ..
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج مسلم امہ جن مشکلات کا شکار ہے اسکا واحد حل نبی پاک اور صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر حل کیا جاسکتا ہے۔آج ہمارے 2 کروڑ بچے تعلم سے محروم ہیں۔۔ہم تعلیم کو عام کریں گے سب سے پہلے ہمیں اس ملک میں سچ بولنا شروع کرنا ہے۔جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوگی تب معاشرہ بہتر نہیں بن سکتا۔

سابق گورنر شپ اس لئے چھوڑی تھی کہ اسوقت قبضہ مافیہ مجھ سے زیادہ طاقت ور تھا۔وہ بہاول پور میں پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری نعیم وڑائچ کی رہائشگاہ میں 200 اجتماعی شادیوں کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر بننے کے بعد پہلی عید اپنے بچوں کی بجائے لاہور کے یتیم بچوں کیساتھ عید منائی ہمارے بنی پاک کا حکم ہے کہ یتیم اور مسکین کے سر پر ہاتھ رکھو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرنا میرا مشن اور اولین خواہش ہے میرے وطن کے 50 فیصد لوگ گندا پانی پینے کی وجہ سے بیمار ہیں ہماری حکومت ہر گاوں اور شہر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی ۔چوہدری محمد سرور نے مذید کہا کہ سابق گورنر پنجاب خالد مقبول لڑکیوں کی شادیاں گورنر ہاوس میںکراتے تھے آئندہ چند ماہ میں 200 لڑکے لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کراوں گا۔

جو بھی 50 اجتماعی شادیوں کا انتظام کرائے گا میں وہاں شرکت کروں گا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھاولپور میں گرمیوں کی چھٹیاں منانے آتا تھا جبکہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد آج بھی بھاولپور کے نوابوں کو اپنا محسن تسلیم کرتے ہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہت اچھا کام کررہی ہے جبکہ ہم نے میرٹ کی بنیاد پر 20 وائس چانسلر تعینات کئے ہیں پنجاب کی یونیورسٹیز دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی صف میں شامل ہوجائیں گی۔۔