بیرونی قرضے کی حجم میں گذشتہ13مہینوں میں اضافہ خطرناک ہے، عوامی نیشنل پارٹی
/جتنا قرضہ پاکستان کے 71سالہ تاریخ میں لیا گیا، کپتان کی تیرہ مہینوں میں اس کا 35فیصد قرضہ لیا گیا ہے لیکن پھر بھی وہ کہتے ہیں کہ کشکول توڑدیں گے
جمعہ 22 نومبر 2019 20:52
(جاری ہے)
سٹیٹ بینک کے حالیہ اعدادوشمار کے حوالے سے ذرائع ابلاغ میں چلنے والے خبریں ظاہرکررہی ہے کہ کپتان معاشی طور پر مکمل ناکام ہوچکے ہیں، بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنی ناکامی کا اعتراف کرے۔
اسفندیارولی خان کا کہنا تھا کہ کشکول توڑنے والوں نے بیرونی امداد کیلئے چادر پھیلادی ہے،صرف 13مہینوں میں 71سالوں میں لیے گئے قرضوں کا 35فیصد قرضہ صرف کپتان اور اسکی ٹیم لے چکی ہے۔ رواں مالی سال قرضوں کا حجم 12سو ارب سے تجاوز کرگیا ہے پھر بھی جھوٹے وعدوں اور تسلیوں پر عوام کو ٹرخایا جارہا ہے۔اس سے اور خطرناک بات اور کیا ہوگی کہ رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں 1266ارب روپے قرضہ لیا گیا ہے۔ مافیا کا الزام لگانے والا کپتان خود جواب دے کہ اتنا قرضہ اب کن کی جیبوں میں جارہا ہے۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ پی پی و ن لیگ کے دور میں مجموعی قرضوں میں تقریباً23ہزارارب جبکہ نام نہاد صادق و امین کی ٹیم کی دوراقتدایعنی صرف 13مہینوں میں 10ہزار ارب کا اضافہ ہوچکا ہے۔جھوٹ بول کر اقتدار میں لایا جاننیوالا شخص صرف الزام تراشی ہی کرسکتا ہے، اپنی جھوٹ اور نااہلی کو چھپانے کیلئے کپتان آج بھی مخالفین پر صرف الزامات ہی لگارہا ہے لیکن ثابت کچھ نہ کرسکا۔اسفندیارولی خان نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ مجھ سمیت جس جس پر کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا،ایک پائی کرپشن ثابت کرے تو سزا کی بجائے سرعام پھانسی دی جائے۔ کرپشن کا الزام صرف اپوزیشن پر کیوں احتساب کے نام پر بنائے گئے ادارے حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی سے کیوں کترارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.