Live Updates

خان صاحب ریاست مدینہ کی بات تو کرتے ہیں پر اس پر خود عمل نہیں کرتے

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رمیش کمار نے اپنے ہی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی ہفتہ نومبر 00:31

خان صاحب ریاست مدینہ کی بات تو کرتے ہیں پر اس پر خود عمل نہیں کرتے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2019ء) خان صاحب ریاست مدینہ کی بات تو کرتے ہیں پر اس پر خود عمل نہیں کرتے، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رمیش کمار نے اپنے ہی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اقلیتی رہنما اور منتخب نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بنائے گئے ڈاکٹر رمیش کمار نے اپنے ہی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رمیش کمار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں سیاست میں مذہبی نعرے نہیں لگانے چاہیں۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے وزیراعظم عمران خان بار بار ریاست مدینہ کا نعرہ تو لگاتے ہیں، تاہم خان صاحب خود اپنے نعرے پر عمل نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ان کا مقصد ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز کی ایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے انتخابات کی مہم کے دوران بھی اس بات کو بار بار دہرایا۔ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی کوشش کرنے کا اعلان عوام کو بھی خوب پسند آیا اور اسی باعث وزیراعظم کو مذہبی طبقے کے ووٹ بینک کی حمایت بھی حاصل ہوئی۔ تاہم اب وزیراعظم کے اپنے ایک رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کہتے ہیں کہ عمران خان خود ریاست مدینہ کے نعرے پر عمل نہیں کر پاتے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ رمیش کمار 2018 تک مسلم لیگ ن کا حصہ تھے، تاہم انتخابات قریب آتے ہی وہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ اب ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ رمیش کمار حکومت میں کوئی عہدہ نہ ملنے کے باعث اپنی جماعت کی قیادت سے نالاں ہیں۔
                                  
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات