جرمنی کے شہر برلن میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 نومبر 2019 02:07

جرمنی کے شہر برلن میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد
برلن (رپورٹ مہوش خان، اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) Different Religions in Berlin کے پلیٹ فارم سے یہاں برلن مئیر کے مین ٹاون ہال میں بین المذاہب کانفرنس منعقد کی گئ۔جس میں یہاں موجود تمام چھوٹے بڑے مذاہب سے تعلق رکھنے والے جن میں مسلم،عیسائ،یہودی،سکھ،ہندو و دیگر چھوٹے مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کا مقصد تھا کہ کس طرح سے ان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی و بھائ چاری پیدا کی جائے۔کانفرنس میں شدت پسندی کو بھی خاص کر موضوع بحث بنایا گیا اور مذہب اسلام کے خوبصورت پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئ۔ یہاں کام کرنے والی ایک مسلم تنظیم IBMUSکے سربراہ عبدلرزاق کا اس بارے میں کہنا تھا کہ۔

(جاری ہے)

۔ اس وقت دنیا میں بڑھتی ہوئ شدت پسندی کو روکنے کے لئے اس قسم کی کانفرنسز کا انعقاد ضروری ہے کہ جہاں ایک مشہور چرچ کا پادری مذہب اسلام کی اچھائیوں کو اور اس کے مثبت پہلو اجاگر کررہا ہو۔

جرمنی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے اسلامو فوبیا سے متعلق واقعات سے متعلق بھی بات چیت کی گئ ۔جس میں برلن کے مشہور تاریخی چرچ جس کو کہ جنگ عظیم دوئم میں بم مار کر گرا دیا گیا تھا اس کے پادری نے نہ صرف اسلام اور مسلمانوں کے حق میں بات کی بلکہ اس معاملے میں میڈیا کے منفی کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب امن کی بات کرتا ہے اور اس قسم کی کانفرنسز یقینا دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے انتہائ اہم کردار ادا کرتی ہیں اور اس قسم کی کانفرنسز دنیا میں پھیلنے والے مذہبی افراد کے مسائل کو سمجھنے اور سلجھانے میں مدد دیتی ہیں۔

کانفرنس میں اس وقت دنیا میں مختلف مذاہب کے پیش نظر رونما ہونے والے حالات واقعات کے بارے میں بات چیت ہوئ۔ مذہب کے معاملے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کے منفی و مثبت پہلو کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کو تمام مذاہب مل کر کس طرح کنٹرول کرسکتے ہیں یہ نقطہ بھی زیر بحث آیا۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔

جرمنی کے شہر برلن میں بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ عنوان :