لیبیا کی فضائوں میں امریکی ڈرون طیارہ لاپتہ،تلاش شروع کر دی گئی

ڈرون طیارے لیبیا میں سیکورٹی کی صورت حال کی نگرانی کرتے ہیں،امریکی کمان کا بیان

ہفتہ 23 نومبر 2019 14:37

لیبیا کی فضائوں میں امریکی ڈرون طیارہ لاپتہ،تلاش شروع کر دی گئی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2019ء) امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کی فضائوں میں لاپتہ ہو گیا ہے۔ طیارے کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق افریقا میں امریکی کمان(افریکوم)نے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ جمعرات کے روز طرابلس کے زون میں محو پرواز تھا کہ اس دوران ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا۔افریکوم کے بیان میں کہا گیا کہ ڈرون طیارے لیبیا میں سیکورٹی کی صورت حال کی نگرانی کرتے ہیں اور لیبیا میں دہشت گردی کا راستہ روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا آپریشن حکومت کے ساتھ مکمل رابطہ کاری سے عمل میں آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :