پ* امریکہ کا سی پیک سے متعلق بیان اشتعال انگیز ہے ، میاں رضا ربانی

uپاکستان کوئی امریکی ریاست نہیں ، مداخلت بند کی جائے ،بیان

ہفتہ 23 نومبر 2019 19:20

sاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2019ء) سابق چئیر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکہ کا سی پیک سے متعلق بیان اشتعال انگیز ہے ، پاکستان کوئی امریکی ریاست نہیں ، مداخلت بند کی جائے ۔

(جاری ہے)

امریکہ کی جانب سے سی پیک سے متعلق بیان پر رضا ربانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکہ کا سی پیک سے متعلق بیان اشتعال انگیز اور ایک خود مختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ احساس کرے کہ پاکستان اس کی ریاست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو امریکہ کے نام نہاد تعلقات کا تجربہ ہے اس کے علاوہ پاکستان کو افغان جنگ میں استعمال ہونے اور جہادی کو لانے کا بھی تجربہ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید نے مغرب سے امداد کی بجائے ایشیاء میں تجارت کا راستہ اختیار کیا تھا ۔