کینیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،12افرادہلاک،چار لاپتہ

شدید بارشوں اور سیلاب سے کئی مقامات پر سڑکیں اور پل ٹوٹ گئے، امدادی کارروائیوں میں دشواری

اتوار 24 نومبر 2019 12:40

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2019ء) افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سی12 افراد ہلاک جبکہ چار لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کینیا میں شدید بارشوں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے، پرا نامی دیہات میں چار افراد لاپتہ ہیں جبکہ ویسٹ پوکوٹ میں مٹی کا تودہ گرنے سے بارہ افراد ہلاک ہوئے۔

شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی مقامات پر سڑکیں اور پل بھی ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ مشرقی افریقہ میں اس سال معمول سے کہیں زیادہ بارشوں کے سبب کم از کم ایک ملین افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ صومالیہ، جنوبی سوڈان اور کینیا میں آئندہ چار تا چھ ہفتوں تک بارشیں جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔