ایرانی حکومتی اہلکاروں کے سوشل میڈیا اکانٹ بند کیے جائیں، امریکا

ایران حکومت دوغلی، عوام کے لیے انٹرنیٹ بند ،سرکاری خوداستعمال کر رہی ہے،برائن ہک کی گفتگو

اتوار 24 نومبر 2019 15:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2019ء) امریکی محکمہ خارجہ نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسی سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے اعلی اہلکاروں کے اکائونٹ اس وقت تک منسوخ کریں جب تک ایران میں انٹرنیٹ کی سروس پوری طرح بحال نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

ایران کے لیے خصوصی امریکی مندوب برائن ہک نے امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران حکومت دوغلی ہے۔ ایک طرف عوام کے لیے انٹرنیٹ بند ہے لیکن حکومت اسے پوری طرح استعمال کر رہی ہے۔ ایران میں حالیہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں ایک ہفتہ قبل حکومت نے ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔