ٹ*ایرانی حکومتی اہلکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کیے جائیں، امریکا

اتوار 24 نومبر 2019 19:26

y واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2019ء) امریکی محکمہ خارجہ نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر جیسی سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹس پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی حکومت کے اعلیٰ اہلکاروں کے اکاؤنٹ اس وقت تک منسوخ کریں جب تک ایران میں انٹرنیٹ کی سروس پوری طرح بحال نہیں کی جاتی۔

(جاری ہے)

ایران کے لیے خصوصی امریکی مندوب برائن ہٴْک نے نشریاتی ادارے بلوم برگ کو دیے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ایران حکومت ’دوغلی‘ ہے۔ ایک طرف عوام کے لیے انٹرنیٹ بند ہے لیکن حکومت اسے پوری طرح استعمال کر رہی ہے۔ ایران میں حالیہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں ایک ہفتہ قبل حکومت نے ملک کے بیشتر حصوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔