پاکستان اور عمان درمیان برادرانہ تعلقات ملکوں تک محدود نہیں ہے بلکہ عوام تک پہلے ہوئے ہیں ،سلطنت آف عمان قونصل جنرل محمد ناصر حامد ال میشافی

اتوار 24 نومبر 2019 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2019ء) کراچی میں تعینات سلطنت آف عمان کے قونصل جنرل محمد ناصر حامد ال میشافی نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان درمیان برادرانہ تعلقات ملکوں تک محدود نہیں ہے بلکہ عوام تک پہلے ہوئے ہیں ہم مضبوط اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتا ہے وہ مقامی ہوٹل میں سلطنت آف عمان کے 49 ویں قومی دن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نواب تیمور خان تالپور تھے ۔تقریب میں ایم کیوا یم کی رہنما ء نسرین جلیل سمیت ،رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور اعلی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں کیک کاٹا گیا ہے اور صحافی زاہد حسین کرانی سمیت دیگر لوگوں کو شیلڈ و سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک نیوی کے دستے نے دھن بجائی ۔

قونصل جنرل نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں سلطان قابو س بن سعید کی زیر پرستی ترقی کا سفر جاری ہے ۔عمان خلیج تعاون کونسل کا اہم ملک ہے ۔انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب سے ایسا محسوص ہوتا ہے کہ یہ تقریب عمان میں ہی منعقد ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلطان قابوس پاکستان سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو۔