وٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والا اشتہار جعلی ،ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیاگیا،پی ٹی اے

اتوار 24 نومبر 2019 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2019ء) پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ ایک موبائل کمپنی کے حوالے سے وٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے والا اشتہار جعلی ہے، ٹی اے نے ایسا کوئی اشتہار جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان پی ٹی اے خرم مہران نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے جعلی پیغامات پر توجہ نہ دیں اور جعلی پیغامات مزید پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے متعلقہ کمپنی کے صارفین میں تشویش پھیل سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پی ٹی اے کے حوالے سے تازہ ترین اور مصدقہ خبروں اور اطلاعات کے لیے www.pta.gov.pk یا پی ٹی اے کے ٹویٹر اور فیس بک پیج ملاحظہ کریں۔